تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
25 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 12:14

تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان جلسہ گاہ پہنچ گئے

اے آر وائی - پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان جلسہ گاہ پہنچ گئے ان کے ساتھ اسٹیج پر محمود قریشی، جاوہد ہاشمی، جہانگیر ترین، ٕمحمود قصوری، غلام سرور، جسٹس ریٹائرڈ وجیہ الدین احمد، اسحاق خاکوانی اور دیگر رہنما موجود ہیں۔



عمران خان کے اسٹیج پر پہنچنے کے بعد غبارے چھوڑے گئے اور پرندے آزاد کیئے گئے جلسہ گاہ میں موجود کارکنوں کے بھنگڑے ڈالے اور رقص کیا۔ عمران خان کی آمد سے قبل قرات کی گئی اور ابرار الحق نے ہدیہ نعت پیش کیا ۔



مزار قائد کےقریب باغ قائد میں جلسہ گاہ میں بلند و بالا اسٹیج بنایا گیا ہے جس کو تحریک انصاف کے جھنڈوں اور بینروں سے سجایا گیا ہے جبکہ مسلسل ترانے بھی بجائے جا رہیں ہیں۔ جلسہ گاہ میں دو لاکھ افراد کی گنجائش ہے جو مکمل طور پر بھرا ہوا ہے جبکہ اطراف کے علاقوں میں بھی لوگ موجود ہیں شرکاٰء نے تحریک انصاف کے جھنڈے اور عمران خان کے پوسٹر اٹھا رکھے ہیں ۔جلسہ گاہ کے اندر اور باہر سیکیورٹی کا سخت انتظام کیا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.