تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
25 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 16:48

اقلیتوں کو قومی دھارے میں ق لیگ نے شامل کیا، چوہدری برادران

اے آر وائی - مسلم لیگ ق کے سربراہ چو ہدری شجاعت اور سینئر وفاقی وزیر پرویز الٰہی نے کہا کہ مسلم لیگ ق نے اقلیتوں کو قومی دھارے میں شامل کرنے کے عملی اقدامات کیے۔



کرسمس پر اپنے پیغامات میں ان کا کہنا تھا کہ ہمارے دورِ حکومت میں اقلیتوں کا ملازمتوں میں کوٹہ دوگنا کیا گیااور ان کی ترقی و خوشحالی کیلئے موثر اقدامات کئے گئے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ق مسیحی اور دیگر اقلیتی برادری کے حقوق کے معاملے میں واضح پالیسی رکھتی ہے اور پاکستان کی سلامتی و ترقی میں ان کے کردار کی اہمیت کو تسلیم کرتی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.