تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
25 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 17:39

کراچی: پیپلز پارٹی، ق لیگ کے وزراء کا دورہ نائن زیرو

اے آر وائی - پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ق سے تعلق رکھنے والے وزراءنے ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو کا دورہ کیا۔ ایم کیو ایم کی جانب سے کنور خالد یونس، روف صدیقی اور وفاقی وزیر بابر غوری نے وفد کا استقبال کیا۔



میڈیا سے گفتگو میں بابر غوری نے کہا کہ آج جو انقلاب کی باتیں ہورہی ہیں وہ انقلاب الطاف حسین پچیس سال قبل لاچکے ہیں۔ ق لیگ کے رہنما اور وفاقی وزیر شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ سرائیکی اور ہزارہ صوبے کی حمایت پر الطاف حسین کے مشکور ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے سونامی سے ق لیگ کو کوئی خطرہ نہیں۔کامیاب جلسوں کو مطلب یہ نہیں کہ انتخابات میں بھی کامیابی ملے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.