25 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 17:58
آلو کا روزانہ استعمال، بیماریوں سے ڈھال
اے آر وائی - کھانے میں آلو نہ ہوں تو کھانے کا مزہ ہی نہیں آتا،آلو چاہے ابلے ہوئے ہوں، فرینچ فرائیز ہوں یا کسی اور شکل میں، اس سبزی میں قدرت نے بے پناہ قوت اور لذت رکھی ہے۔
آلووں میں کاربوہائیڈریٹس کی وافر مقدار ہوتی ہے جو قوت بخش ہے۔ اسی طرح آلو میں موجود وٹامن سی اور وٹامن بی سکس انسان کو چست رکھتا ہے۔ آلو کا استعمال دل کی بیماریوں سے بھی بچاتا ہے۔ جو افراد آلو کو روزمرہ غذا کا حصہ بناتے ہیں ان میں ڈپریشن کے امکانات کم ہو جاتے ہیں۔ آلو بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے کے ساتھ کینسر جیسے موذی مرض سے بھی بچاتا ہے۔