تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
25 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 18:30

شہبازبھٹی قتل کیس کالعدم تنظیم کے ملزمان ملوث، رحمان ملک

اے آر وائی - وزیرداخلہ رحمان نے کہا ہے کہ شہبازبھٹی قتل کیس میں کالعدم تنظیم کے ملزمان ملوث ہیں جوبیرون ملک فرارہیں۔ ان کی گرفتاری کیلئے ریڈوارنٹ حاصل کرلئے ہیں۔



اسلام آباد میں مقامی چرچ میں کرسمس کی تقریب کے موقع پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رحمان ملک کا کہنا تھا کہ عمران خان ،صدرمملکت کے حوالے سے نازیبا زبان کااستعمال چھوڑ دیں ہم ہرسیاسی قوت کواحترام سے دیکھتے ہیں۔



وزیرداخلہ نے کہا کہ چوہدری نثار کومجھ پرالزام لگانے سے پہلے خفیہ ایجنیسوں کا چارٹرپڑھ لینا چاہیے تھا کہ یہ ایجنیساں کیا میرے ماتحت کررہی ہیں، انھوں نے کہا کہ مجھے امید تھی چوہدری نثاراپنے کسی بڑے سے بات کرکے اپنے الفاظ واپس لے لیں گے۔



ان کا کہنا تھا کہ حکومت بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کیلئے کوشاں ہے۔یہی وجہ ہے کہ ہراقلیت ملک کی ترقی میں اپناکرداراداکررہی ہے۔ شہبازتاثیر اغواء کے حوالے سے پنجاب حکومت تحیققات کررہی ہے۔ کچھ افواہیں ہیں کہ شہبازتاثیر قبائلی یاجنوبی پنجاب کے کسی حصے ہیں تاہم اس حوالے سے بہترجواب شہبازشریف ہی دے سکتے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.