26 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 3:39
روایتی وکیمیائی ہتھیاروں پرپاک بھارت مذاکرات آج ہوں گے
اے آر وائی - روایتی اورکیمیائی ہتھیاروں کے حوالے سے پاک بھارت دوروزہ مذاکرات کادور آج اسلام آباد میں شروع ہورہا ہے دفترخارجہ کے ذرائع کے مطابق سیکرٹری خارجہ منورسعید بھٹی پاکستانی وفد جبکہ وائے کے سنہابھارتی وفد کی نمائندگی کے فرائض سرانجام دیں گے.
اس موقع پر دونوں ہمسایہ ممالک باہمی اعتمادسازی سے متعلق اقدامات پربات چیت کریں گے کیمیائی ہتھیاروں پر پاک بھارت مزاکرات چارسال کے بعدہورہے ہیں مزاکرات کاچوتھا اورپانچواں دور ممبئی حملوں سے قبل ہوا تھا۔