تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
26 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 5:48

ملک بھر میں سردی کی شدت برقرار

اے آر وائی - ملک بھر میں سردی کی شدت برقرار ہے۔ بالائی علاقوں میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے بدستور نیچے ہے ۔ ملکہ کوہسار مری میں درجہ حرارت منفی چار اور اسلام آباد میں منفی دو ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔



محکمہ موسمیا ت کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔میدانی علاقوں میں آئندہ چند روز تک سردی اور دھند کی شدت برقرار رہے گی ۔ بالائی علاقوں میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے بھی نیچے ہے۔ اسکردو میں درجہ حرارت منفی گیارہ ، کالام منفی دس، پارا چنار ،استور میں منفی آٹھ ، قلات منفی سات ، گلگت منفی چھ کوئٹہ میں منفی پانچ سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.