26 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 9:39
گیلانی کی ایوان صدر میں صدرمملکت سے ملاقات
اے آر وائی - وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے آج ایوان صدر میں صدرمملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں رہنماوں کے درمیان ملک کی تازہ ترین سیاسی صورتحال سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم نے ملاقات میں صدر کو گذشتہ روز ہونے والے کابینہ اجلاس کی تفصیلات بالخصوص کابینہ اجلاس کے دوران وفاقی وزیراطلاعات فردوس عاشق اعوان کے معاملے اور رویے سے آگاہ کیا۔
دونوں رہنماوں نے ملاقات میں منگل کو سپریم کورٹ میں میمو گیٹ اسکینڈل کے حوالے سے ہونے والی سماعت پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ اس کے علاوہ وزیراعظم گیلانی نے صدر کو ستائیس دسمبر کو لاڑکانہ سمیت پورے ملک میں شہید بے نظیر بھٹو کی برسی کی تیاریوں کے سلسلے میں پارٹی کی سطح پر ہونے والی تیاریوں کے بارے میں بھی بتایا۔