تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
26 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 16:7

مسلم لیگ ن کا اجلاس،ناراض کارکنوں کو منانے کا فیصلہ

اے آر وائی -

مسلم لیگ ن نے ناراض رہنماؤں ، کارکنوں کو منانے اور مختلف جماعتوں میں شامل ہونے والوں کو واپس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔



رائے ونڈ میں مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔ وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف، سینیٹر اسحاق ڈار، سید غوث علی شاہ، سردار ذوالفقار کھوسہ، سینیٹر پرویز رشید، احسن اقبال اور دیگر اہم رہنماؤں نے اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا آئندہ پارٹی کے تمام فیصلے اتفاق رائے سے کئے جائیں گے ۔ اہم فیصلوں کی منظوری پارٹی کی مجلس عاملہ سے لی جائے گی۔



اجلاس میں ممکنہ طور پر پارٹی چھوڑنے والے رہنماوں سے رابطے بڑھانے اور انہیں منانے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔نواز شریف کا کہنا تھا کارکن پارٹی کا اثاثہ ہیں، ضلعی سطح پر مسلم لیگ نون کے کارکنوں کو سرگرم اور انہیں اہم فیصلوں میں شامل کیا جائے۔ سید غوث علی شاہ کو سندھ کی قوم پرست جماعتوں سے رابطوں کا ٹاسک دیا گیا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.