26 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 16:16
پورے اسلام آباد پرقبضے کی جنگ لڑ رہے ہیں،مولانا فضل الرحمن
اے آر وائی - مولانا فضل الرحمن نے سرائیکی صوبے کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے ، جمعیت علمائے اسلام پورے اسلام آباد پر قبضے کی جنگ لڑ رہی ہے۔
ڈیرہ غازی خان میں جلسےسےخطاب میں مولانا فضل الرحمن نےکہا پاکستان تحریک انصاف سیاسی خانہ بدوشوں کا قبیلہ ہے۔ تحریک انصاف کے ذریعے مغربی تہذیب کو مسلط کرنے کی سازش کی جارہی ہے۔ مسجد اور مدرسے کو مٹانے والے خود مٹ جائیں گے۔
مولانا فضل الرحمان نے مطالبہ کیا ملکی خودمختاری اور سالمیت کے خلاف خفیہ معاہدے کرنے والے قومی مجرموں کو سامنے لایا جائے۔ انہوں نے سرائیکی صوبے کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا وہ جاگیردارانہ نظام کے خلاف علم بغاوت بلند کرتے ہیں۔