26 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 16:21
وزیرداخلہ رحمان ملک سے بھارتی ہائی کمشنر کی ملاقات
اے آر وائی - وزیرداخلہ رحمان ملک سے بھارتی ہائی کمشنر شرت سبروال نے ملاقات کی اور ممبئی حملہ کی تحقیقات سے متعلق عدالتی کمیشن کی بھارت روانگی پر تبادلہ خیال کیا۔
ذرائع کے مطابق آٹھ رکنی وفد بھارت جائے گا۔ اِن میں ملزمان کےپانچ وکلاء، ایف آئی اے کے دو پراسیکیوٹر اورایک تفتیشی افسرشامل ہوگا۔ عدالتی کمیشن کے ارکان نے تمام دستاویزات عدالت میں جمع کرادی ہیں۔ یہ عدالتی کمیشن بھارت جا کرچارافراد کے بیانات قلمبند کرے گا۔جن میں اجمل قصاب کابیان قلمبند کرنیوالی مجسٹریٹ خاتون، تفتیشی افسرا وردو ڈاکٹرزشامل ہیں۔