26 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 16:40
کشتی حادثہ:بچ جانیوالوں میں6پاکستانی شامل ہیں،دفتر خارجہ
اے آر وائی - ترجمان دفترخارجہ نے کہا ہے کہ انڈو نیشیا کے نزدیک کشتی حادثے میں زندہ بچ جانیوالوں میں چھ پاکستانی شامل ہیں جبکہ پچاس پاکستانیوں کے ڈوب کرجاں بحق ہونے کی غیرمصدقہ اطلاعات ہیں۔
دفترخارجہ سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق کشتی حادثے میں ڈوبنے والے دوسوپچاس میں پچانوے افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔ جن میں کسی پاکستا نی کی شناخت نہیں ہوسکی۔ اطلاعات کے مطابق کشتی حادثے کے متاثرہ پاکستانیوں کی اکثریت کاتعلق بلوچستان کے ہزارہ قبیلے سے ہے انڈونیشیا میں پاکستانی سفارتخانہ اس حوالے سے مزیدمعلومات حاصل کررہا ہے۔