26 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 17:16
جے یو پی کے سابق صدرشاہ فریدالحق انتقال کرگئے
اے آر وائی - جمعیت علمائے پاکستان کے سابق صدر پروفیسر شاہ فریدالحق اسی برس کی عمر میں انتقال کرگئے،وہ طویل عرصے سے علیل تھے۔
پروفیسر شاہ فریدالحق نے قرآن پاک کا انگلش میں ترجمہ کیا اور کئی کتابیں مصنف کیں، شاہ فریدالحق علامہ شاہ احمد نورانی کے قریبی ساتھی بھی رہے اور قادیانیوں کے خلاف تحریک اہم کردار ادا کیا۔