26 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 18:21
سندھ میں پی ٹی آئی کو مضبوط بنانے کیلئے کام شروع کردیا،قریشی
اے آر وائی - تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پنجاب کے بعد سندھ میں پارٹی کو مضبوط کرنے کیلئے کام شروع کردیا ہے۔ وادی مہران میں پچ بنارہےہیں اور یہاں بھی جلد بہت سی وکٹیں گریں گی۔
کراچی میں تحریک انصاف کی اسکرونٹی کمیٹی کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس میں شاہ محمودقریشی نےکہاکہ وزیر اعظم کے بیان نے اپنی حکومت کے لئے نئی پریشانیاں کھڑی کی ہیں۔ حکومت کو اداروں سے نہیں بلکہ کرپشن اور اپنی نااہلی سے خطرہ ہے۔
انہوں نے کہاکہ بے نظیربھٹو کی شہادت قومی المیہ ہے۔ محترمہ زندہ ہوتیں تو پیپلز پارٹی زرداری لیگ نہیں بنتی شاہ محمود قریشی نے بتایاکہ ڈاکٹر عافیہ کو پاکستان لانے کے لئے انہوں نے کوششیں کیں اور اب بھی کوششیں جاری رہنا چاہیں۔