تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
26 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 18:49

شہید بےنظیربھٹوبرسی،انتظامات مکمل،قافلوں کی آمدکا سلسلہ جاری

اے آر وائی - شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی چوتھی برسی عقیدت و احترام سے منانے کے انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔ آج وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے صوبائی وزراء آغا سراج درانی ، ایاز سومرو اور منظور وسان کے ہمران انتظامات کا جائزہ لیا۔



شہید بے نظیر بھٹو کی چوتھی برسی کے لئے خیبرپختونخواہ، پنجاب اور آزاد کشمیر سے قافلوں کا سلسل جاری ہے ، جبکہ لیاری سے یوتھ ونگ کے سندھ کے سربراہ عاجز دھامرا کی قیادت میں سائیکلوں پر چالیس رکنی ریلی گڑھی خدا بخش بھٹو پہنچ گئی، جس نے یہ سفر پانچ دنوں میں طے کیا۔ صبح گڑھی خدابخش میں تقریب کا آغاز قرآن خوانی سے ہوگا اور لنگر تقسیم کیا جائے گا۔



بے نظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر پہلی بار جلسہ عام کا انعقاد کیا گیا ہے، جس سے صدر آصف علی زرداری، بلاول بھٹو زرداری اور وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی سمیت متعدد رہنما خطاب کرینگے ، جلسہ عام کے انعقاد کے وجہ سے پی پی کی مجلس عامہ کا اجلاس ملتوی کیا گیا ہے کیونکہ یہ روایتی اجلاس بے نظیر بھٹو کو خراج عقیدت پیش کرتا ہے اور اس بار رہنما کارکنوں ہمراہ بے نظیر بھٹو کو خراج عقیدت پیش کرینگے۔



اس جلسہ عام کے دوران ان کی شہادت کے وقت پانچ بج کر بیس منٹ پر صدر زرداری کا خطاب بھی متوقع ہے اور بے نظیر کی زندگی پر بنائی گئی ایک فلم بھی دکھائی جائے گی۔اس سلسلے میں سیکورٹی کے انتظامات تمام سخت ہیں کوئی شخص بھی جلسے میں واک تھرو گیٹ اور جامہ تلاشی دیے بغیر جلسہ گاہ میں داخل نہیں ہوسکے گا۔ سیکیورٹی کے لئے سات ہزار پولیس اہلکار اور ایک ہزار رینجرز کے علاوہ جلسے کے دوران ہیلی کاپٹر کے ذریعے جلسے کی فضائی نگرانی بھی کی جائے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.