27 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 7:7
ایبٹ آباد کمیشن :واجد شمس الحسن پیش نہیں ہوں گے
اے آر وائی - برطانیہ میں متعین پاکستانی ہائی کمشنر واجد شمس الحسن آج ایبٹ آباد کمیشن کے سامنے پیش نہیں ہوں گے۔ زرائع کے مطابق واجد شمس الحسن آج ایبٹ آباد کمیشن کے روبرو پیش نہیں ہوں گے ۔ کمیشن کے ایجنڈے میں ان کا انٹرویو شامل نہیں ۔
اس سے قبل ایبٹ آباد کمیشن کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں بتایا گیا تھا کہ کمیشن نے واجد شمس الحسن کو ستائیس دسمبر کو طلب کر لیا ہے ۔ لیکن تاحال ان کی عدم حاضری کی وجوہات سامنے نہیں آ سکیں۔ واجد شمس الحسن کی پاکستان آمد کے حوالے سے بھی کوئی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔