27 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 7:16
شہید قائد کے وژن سے جمہوری عمل مستحکم ہوگا،اسلم رئیسانی
اے آر وائی - وزیراعلیٰ بلوچستان نواب محمد اسلم رئیسانی نے کہا ہے کہ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی بے مثال جدوجہد اور قربانیوں کے نتیجے میں ہم ایک آزاد اور جمہوری فضاءمیں سانس لے رہے ہیں۔ بے نظیر بھٹو کی چوتھی برسی کے موقع پرجاری پیغام میں انہوں نے کہا کہ شہید قائد کے وژن پر عمل کرتے ہوئے جمہوری عمل مزید مستحکم ہوگا۔عوامی مسائل کے حل کی جانب ٹھوس پیش رفت جاری رہیگی ۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اس وقت مکمل افہام و تفہیم اور اتحاد کی ضرورت ہے۔ تمام سیاسی قوتوں کو باہمی مشاورت اور اتفاق رائے سے معاملات کو سلجھانا چاہیے۔