تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
27 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 13:58

چکوال میں سیکیورٹی اہلکاروں کوقتل کرنیوالے4دہشتگرد گرفتار

اے آر وائی - چکوال میں حساس اداروں کے پانچ اہلکاروں کے قتل میں ملوث ملزم ڈاکٹر ارشد تین ساتھیوں سمیت گرفتارکرلیا گیا۔ ملزمان کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ بھی برآمدہوا ۔



ذرائع کے مطابق ملزم ڈاکٹر ارشد جہلم اور چکوال کے سرحدی علاقے میں روپوش تھا۔ حساس ادارے نے کارروائی کرتے ہوئے ڈاکٹر ارشد اور اس کے تین ساتھیوں مظہر، اقبال اور واصف کو راولپنڈی کے نواحی علاقے سے گرفتارکرلیا۔ ملزمان سے بھاری تعداد میں خودکار اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔



ذرائع کے مطابق ڈاکٹر ارشدگروپ کے اب تک بارہ سے زائد ملزمان گرفتار کیے گئے ہیں۔ ڈاکٹرارشد سرگودھا کا رہائشی اور متعدد سنگین جرائم میں ملوث ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.