27 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 14:7
جے یو پی کے رہنما شاہ فریدالحق سپرد خاک
اے آر وائی - جمعیت علماء پاکستان کے سابق سربراہ اور سینئرسیاستدان پروفیسر شاہ فریدالحق کو کراچی میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ان کی نمازجنازہ مدنی مسجد میں ادا کی گئی۔
پروفیسر شاہ فریدالحق کے نماز جنازہ میں ممتاز سیاستدانوں ، نماز جنازہ میں شرکت کرنے والی ممتاز شخصیات میں رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان ، صوبائی وزیر رؤف صدیقی ، شیخ محمد افضل کے علاوہ محمد حسین محنتی ، دوست محمد فیضی ، حاجی حنیف طیب، نہال ہاشمی ،سید سردار احمد ،صاحبزادہ ابوالخیر زبیر ، صدیق راٹھور ودیگر شخصیات شامل تھی۔
شرکاء کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک مدبر شخصیت ،ممتازعالم دین اور پاکستان میں اصولوں کی سیاست کرنے والے سیاستدان سے محروم ہوگیا۔