27 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 14:22
آئندہ انتخابات میں تحریک انصاف اول نمبرپرہوگی، جاوید ہاشمی
اے آر وائی - تحریک انصاف کے رہنما مخدوم جاویدہاشمی نے کہاہے کہ پیپلزپارٹی اپنی اہمیت کھورہی ہے، آئندہ انتخابات میں تحریک انصاف ہی اول نمبرپرہوگی۔
کراچی میں میڈیاسے گفتگومیں ان کاکہنا تھاکہ انتخات قبل ازوقت نہ ہوئے تو مزید پیچیدگیاں پیداہوں گی ۔ انہوں نے کہاکہ اگر جماعتیں اسٹیبلشمنٹ کی بے ساکھی کاسہارالینگی توکبھی اپنے پاؤں پرکھڑی نہیں ہوسکیں گی ، خواہ تحریک انصاف ہی کیوں نہ ہوں۔ ان کاکہنا تھاکہ متحدہ قومی مومنٹ سے اتحاد کے حوالے سے پارٹی نے کوئی فیصلہ نہیں کیا تاہم متحدہ ملک موثر سیاسی جماعت ہے ۔