27 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 14:40
یہ ہوتا ہے حقیقی لیڈر کا خطاب، بختاور کا ٹوئٹر پر پیغام
اے آر وائی - شہید بینظیر بھٹو برسی کے موقع پر ان کی صاحبزادی بختاور بھٹو نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں بینظیر کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہید بے نظیر بھٹو جرات اور بہادری کی مثال اور خواتین کے لئے رول ماڈل ہیں۔
شہید محترمہ کی برسی پر صدر زرداری کی تقریر کے بارے میں انکی صاحبزادی بختاور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹیوٹر پر کہا کہ یہ ایک سچے لیڈر کی تقریر تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ بے نظیر کو کبھی کام کرنے کی آزادی حاصل نہیں تھی۔ وہ کہا کرتی تھیں ہمارے پاس اقتدار تو ہے اختیار نہیں تاہم اختیار نہ ہونے کے باوجود بے نظیر نے لوگوں کی بہتری کے لئے کام کیا۔
بختاور نے کہا کہ ہمیں اپنے جلسوں کی تعداد کے بارے میں کچھ کہنے کی ضرورت نہیں کیونکہ جلسوں کی حاضری خود اپنے منہ سے بولتی ہے۔ انھوں نے شہید بینظیر کا یہ قول بھی درج کیاکہ زندگی اور موت اللہ کے ہاتھ میں ہے اور یہی وجہ ہے کہ مجھے موت کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر دیکھنے میں کوئی خوف محسوس نہیں ہوتا۔