27 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 14:49
آئین کے راستے میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں، بابر اعوان
اے آر وائی - پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر بابر اعوان نے کہا ہے کہ آئین کے آرٹیکل چھ کی شق دو۔۔ موجود نظام کی محافظ ہے ۔ آئین کے راستے میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی۔
راولپنڈی پریس کلب میں جلسے سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ شہیدبھٹو کو سپریم کورٹ سے انصاف ضرور ملے گا۔ سپریم کورٹ عوام کی آواز ضرور سنے گی۔ انہوں نے کہا کہ لوٹا ملتان کا ہو یا ٹیکسلا کا لوٹوں سے انقلاب نہیں آیا کرتا۔ انھوں نے نواز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وقت آنے والا ہے آپ پچھتائیں گے۔
انہوں نے تحریک انصاف پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جو قائداعظم کا ایجنڈا لے کر آگے بڑھنے کی بات کرتے ہیں وہ آٹھ گھنٹے مزار قائد پر جلسے کے باوجود مزار قائد پر حاضری نہ دے سکے۔