27 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 14:58
الطاف حسین کا صدر زرداری کے خطاب کا خیر مقدم
اے آر وائی - متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے بینظیر بھٹوشہید کی برسی کے موقع پر پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین صدر زرداری کے خطاب کاخیر مقدم کیاہے۔
الطاف حسین نے بیان میں کہاکہ صدر نے اپنے خطاب میں ملکی حالات پر جن خیالات کااظہارکیا ہے وہ جمہوریت کے استحکام ، اداروں کے درمیان بہترتعلقات کے قیام اور ملکی صورتحال کی بہتری کے لئے اچھا قدم ہے اوریہ قدم تمام جمہوریت پسند حلقوں کیلئے بھی باعث اطمینان ہے۔ انھوں نے کہاکہ صدر نے معاشی صورتحال کی بہتری اور خارجہ پالیسی پر جو موٴقف اختیارکیاہے وہ ملکی مفاد میں ہے ۔