27 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 15:16
میرےخون سے سورج چمکے گا تو بچہ بچہ بولے گامیں باغی ہوں،بلاول
اے آر وائی - شہید بینظیر بھٹو کے صاحبزادے بلاول بھٹو ذرداری نے ٹوئٹر پر ایک پیغام میں کہا کہ قاتلوں نے ہمیں خاموش کرانے کی کوششیں کیں تاہم پاکستان اور اسلام کا دفاع جاری رکھیں گے۔
بلاول کا کہنا تھا کہ اسی فیصد دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا گیا تھا جنھیں عدالت نے رہا کر دیا۔ انھوں نے کہا کہ قاتلوں نے ہمیں ڈرا کر خاموش کرانے کی کوششیں کیں لیکن ہم پاکستان اور اسلام کے دفاع کے لئے کام کرتے رہیں گے۔
بلاول نے ویب سائٹ پر میرے خون سے سورج چمکے گا تو بچہ بچہ بولے گا ، میں باغی ہوں میں باغی ہوں جو چاہے مجھ پر ظلم کرو،جیسے نعرے بھی تحریر کئے۔