تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
27 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 15:22

پاکستان بھارت ایٹمی حادثات سے بچاؤ کےمعاہدے میں توسیع پرمتفق

اے آر وائی - پاکستان اور بھارت نے ایٹمی حادثات کے خطرات کم کرنے کے معاہدے میں مزید پانچ سال توسیع کرنے پر اتفاق کیا ہے۔



اتفاق رائے پاک بھارت ایٹمی شعبے میں اعتماد سازی کے مذاکرات کے چھٹے دور میں کیاگیا۔ اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات میں پاکستانی وفد کی قیادت ایڈیشنل سیکریٹری منور بھٹی اور بھارتی وفد کی قیادت جوائنٹ سیکریٹری وینکتاش ورما نے کی۔



مذاکرات میں ایٹمی حادثات کے خطرات کم کرنے کے لیے اقدامات کا جائزہ لیا گیا اور اس سلسلے میں اقدامات کو بہتر بنانے کیلیے تجاویز کاجائزہ لیا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.