تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
28 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 4:49

ملک میں شدیدسردی کی لہر ،لاہور میں درجہ حرارت صفر

اے آر وائی - ملک بھر میں شدید سردی کی لہر برقرار ہے، لاہور میں درجہ حرارت نقطہ انجماد تک گر گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں میں بیشتر علاقوں میں موسم اور خشک رہے گا۔ کشمیر، گلگت ، بلتستان اور مالاکنڈ ڈویژن میں ہلکی بارش اور برف باری بھی متوقع ہے۔ ملک کے میدانی علاقوں میں صبح کے وقت دھند اور میں اضافے کا امکان ہے۔



پارا چنار میں درجہ حرارت منفی نو سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا ۔ کالام میں منفی آٹھ، استور، اسکردو میں منفی سات، کوئٹہ میں منفی چھ، قلات میں منفی پانچ اور ہنزہ میں منفی چار سینٹی گریڈ رہا۔ اسلام آباد میں درجہ حرارت منفی ایک اور ملکہ کوہسار میں منفی دو سینٹی گریڈ ہے۔ لاہور میں یخ بستہ ہواؤں کے باعث درجہ حرارت نقطہ انجماد تک گر چکا ہے۔ جبکہ دھند کے باعث ٹھوکرنیازبیگ سے شیخوپورہ انٹرچینج تک موٹر وے بھی بند کردی گئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.