تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
28 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 15:41

پاکستان میں لینڈایڈمنسٹریشن اورپولیس کرپٹ ترین ادارے ہیں

اے آر وائی - ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کے مطابق پاکستان میں لینڈ ایڈمنسٹریشن اور پولیس کرپٹ ترین ادارے ہیں۔ جبکہ عدلیہ کرپشن میں چوتھے نمبر پر ہے۔



رپورٹ کے مطابق توانائی کا شعبہ پانچویں نمبر ، سرکاری ٹینڈرز چھٹے، کسٹم ساتویں اور صحت کا شعبہ کرپشن میں آٹھویں نمبر پر ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ سپریم کورٹ کرپشن کیسز کے متعلق اپنے ہی فیصلوں پر عملدر آمد نہیں کرواسکی۔ انتظامیہ کی سرزنش کرنا بھی عدلیہ کاکام ہے ۔



رپورٹ میں کہا گیا کہ ملک کے کرپٹ ترین اداروں میں ریلوے اور پاکستان اسٹیل بھی شامل ہیں ۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں اعلیٰ سطح پر کرپشن خطرناک حدتک پہنچ چکی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.