28 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 15:59
جنرل اشفاق پرویز کیانی سے مالدیپ کے وزیر دفاع کی ملاقات
اے آر وائی - پاک فوج کے سربراہ جنر ل اشفاق پرویز کیانی سے پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے مالدیپ کے وزیر برائے قومی سلامتی اور دفاع تھل ہتھ ابراھیم نے ملاقات کی۔
جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں ہونے والی اس ملاقات میں پاک مالدیپ باہمی دفاعی تعاون اور تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور اور خطے میں سکیورٹی کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔