28 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 16:18
ووٹر لسٹوں کی معلومات کے لئے ایس ایم ایس سروس تیار
اے آر وائی - الیکشن کمیشن کا انتخابی فہرستوں میں ناموں کے اندراج اور کوائف کی معلومات کے لئے نادرا اور ٹیلی کام کمپنیوں سے معاہدہ طے پاگیا۔ شہریوں کی سہولت کیلئے نادرا نے ایس ایم ایس سروس ایپلی کیشن بھی تیارکر لی ہے۔
ذرائع کے مطابق یہ سروس ابتدائی انتخابی فہرستوں کی اشاعت کے بعد شروع کی جائے گی۔ ووٹر اپنا شناختی کارڈ نمبر مخصوص کوڈ پر بھیج کر اردو میں مختصر پیغام وصول کرے گا۔
پیغام میں ووٹر کو انتخابی حلقہ اور انتخابی فہرست میں سیریل نمبر سے آگاہ کیا جائے گا۔ اس سروس کے بعد ووٹر پاکستان بھر میں کسی بھی جگہ سے باآسانی انتخابی فہرستوں میں اپنے اندراج کے بارے میں جان سکے گا۔