تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
28 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 16:23

ڈاکٹر عبدالقدیرکسی جماعت میں شامل نہیں ہورہے، ترجمان

اے آر وائی - محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیرخان تحریک انصاف سمیت کسی بھی سیاسی جماعت میں شامل نہیں ہورہے ہیں، چیف کوارڈینٹر اے کیو خان نے شاہ محمود قریشی سے کسی بھی رابطے کے تردید کی ہے۔



اے آروائی نیوزسے گفتگو میں چیف کوآرڈینٹر ڈاکٹر عبدالقدیرکا کہنا تھا کہ عوام محسن پاکستان سے بے انتہا محبت کرتے ہیں۔ وہ کسی بھی سیاسی جماعت میں شامل نہیں ہورہے ہیں۔ میڈیا میں شاہ محمود قریشی کے بیان پر ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر سے شاہ محمود قریشی کا کوئی رابطہ نہیں ہوا۔ محسن پاکستان سے متعلق غیرذمے دارانہ باتیں زیب نہیں دیتیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.