تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
28 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 16:59

صدر زرداری مجھے ملک کا صدر دیکھنا چاہتے تھے، وزیر اعظم

اے آر وائی - وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ صدر زرداری محترمہ بے نظیر بھٹو کی زندگی میں ہی مجھے ملک کا صدر دیکھنا چاہتے تھے۔



وزیراعظم ہاوس میں تقریب سے خطاب میں وزیر اعظم نے کہا کہ سرکاری نوکریاں دینے کی پاداش میں جب انہیں احتساب جج کی جانب سے پندرہ سال سزا سنائی جا رہی تھی تو صدر زرداری بھی وہاں موجود تھے۔ صدر زرداری نے جج سے کہا کہ آپ مستقبل کے صدر کو سزا سنا رہے ہیں ۔



وزیراعظم نے وضاحت کی کہ محترمہ بے نظیر نے خود وزیراعظم بننا تھا ۔اس لیے صدر زرداری نے ان کے حوالے سے یہ بات کی۔ وزیراعظم نے کہا اقتدار سنبھالتے ہی ہزاروں ملازمین کو بحال کیا اورکنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.