28 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 17:8
اسفند یار ولی سے امریکی سفیر کی ملاقات
اے آر وائی - پاکستان میں امریکی سفیر کیمرون منٹر نے اسلام آباد میں عوامی نیشنل پارٹی کے صدر اسفند یار ولی سے ملاقات کی۔ اس موقع پر علاقائی صورتحال اور پاک امریکہ تعلقات پر بات چیت کی گئی ۔
ذرائع کے مطابق سلالہ چیک پوسٹ پر نیٹو حملے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر امریکہ پاکستان کے سیاسی رہنماؤں کو اعتماد میں لینے کی کوشش کر رہا ہے ۔ اے این پی کے رہنماؤں کے ساتھ ملاقات بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے ۔ ملاقات کے موقع پر زاہد خان اور دیگر رہنماء بھی موجود تھے ۔