تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
28 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 17:32

سندھ میں تقرریوں و تبادلوں پر غیرمعینہ مدت تک پابندی عائد

اے آر وائی - سندھ حکومت نے صوبے میں تقرریوں و تبادلوں پر غیر معینہ مدت تک کیلئے پابندی کردی ہے جس کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔



محکمہ سروسز کے نوٹیفکیشن کے مطابق تمام تقرریوں و تبادلوں کی اجازت وزیراعلیٰ سندھ سے لینا ہوگی۔ اس سے قبل گریڈ ایک سے اٹھارہ تک تقرری و تبادلے کا اختیار وزراء کے پاس تھا جبکہ اس سے اگلے گریڈ کی تقرری و تبادلے وزیراعلیٰ سندھ کی اجازت سے ہوتے تھے۔ اس پابندی کے بعد گریڈ ایک سے اکیس تک کے تمام تقرریوں و تبادلوں کااختیار وزیراعلیٰ سندھ کے پاس ہوگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.