تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 11:51

امریکا سے باہمی احترام پر مبنی تعلقات چاہتے ہیں، ترجمان

اے آر وائی - دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ پاکستان کے قومی مفادات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ امریکا سے تعلقات باہمی احترام اور اعتماد کی بنیاد پر تعلقات بحال کرنا چاہتے ہیں۔



ہفتہ وار بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ دو ہزار گیارہ میں پاک امریکا تعلقات اتار چڑھاو کا شکار رہے۔ ترجمان نے کہا کہ یورپی یونین سے تعلقات بہتر ہورہے ہیں۔ ہماری خارجہ پالیسی میں چین کی بہت اہمیت ہے۔اور اس پر ہمیں فخر ہے۔ جبکہ پاکستان مسلم ممالک سے تعلقات کو بھی خصوصی اہمیت دیتا ہے۔ ترجمان کے مطابق رواں سال خارجہ پالیسی سیکیورٹی اور ترقی پر مشتمل ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.