تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 12:1

سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کا اجلاس

اے آر وائی - سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع اور دفاعی پیداوار کا اجلاس آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں ہوا۔ اجلاس قائمہ کمیٹی برائے دفاع اور دفاعی پیداوار کے چیئرمین لیفٹینٹ جنرل ریٹائرڈ جاوید اشرف قاضی کی سربراہی میں ہوا۔جس میں آئی ایس آئی کے مشن ، امور کار اور انسداد دہشت گردی سے متعلق آپریشنز میں کردار پر بریفنگ دی گئی ۔



ذرائع کے مطابق آئی ایس آئی کے سربراہ لیفٹنٹ جنرل احمد شجاع پاشا اور دیگر اعلیٰ حکام نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں آئی ایس آئی کے کردار پر روشنی ڈالی، اجلاس کے دوران کمیٹی کے ارکان نے ایجنسی کے کردار کو سراہا اور جانوں کی قربانی پیش کرنے والوں کو خراج تحسین پیش کیا ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.