29 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 12:19
کوئٹہ میں فائرنگ سے ڈاکٹر باقر شاہ جاں بحق
اے آر وائی - کوئٹہ میں سبزل روڈ پرنامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس سرجن ڈاکٹر باقر شاہ جاں بحق ہو گئے ۔ ڈاکٹر باقر شاہ نے سانحہ خروٹ آباد کے مقتولین کا پوسٹ مارٹم کیا تھا ۔
ڈاکٹر باقر شاہ آج گھر سے بولان شاہ میڈیکل کمپلیکس جا رہے تھے کہ راستے میں نامعلوم افراد نے ان کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گئے۔ انہیں بولان شاہ میڈیکل کمپلیکس میں منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسے۔ ڈاکٹر باقر شاہ پر پہلے بھی قاتلانہ حملہ ہو چکا تھا۔