29 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 13:18
بلوچستان میں بھی اہم وکٹیں گرنے والی ہیں، تحریک انصاف
اے آر وائی - تحریک انصاف کے مرکزی نائب صدر نوابزادہ شریف جوگیزئی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں بھی اہم وکٹیں گرنے والی ہیں، جن کا اعلان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کریں گے۔
کوئٹہ میں حاجی نصیب آغا اور دیگر افراد کی تحریک انصاف میں شمولیت کے موقع پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دو سیاسی جماعتوں کے پارلیمانی لیڈر بھی مسلسل رابطے میں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان بلوچستان میں اہم وکٹیں گرانے والے ہیں جن کا اعلان وہ خود کریں گے، نوابزادہ شریف جوگیزئی کا کہنا تھا کہ قوم پرست رہنما بھی تحریک انصاف میں شامل ہونے کی خواہش ظاہر کرچکے ہیں۔