29 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 13:32
پی پی: عوامی طاقت سے، آمروں کو مات دی، وزیراعلیٰ سندھ
اے آر وائی - وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے عوامی طاقت سے بڑے بڑے آمروں کو مات دی۔ آج ان کی باقیات کا سامنا بھی کررہے ہیں۔
وزیر اعلیٰ سندھ نے جاری بیان میں کہا کہ جمہوری حکومتوں نے ہمیشہ چیلنجز کا سامناکیا۔ پیپلزپارٹی کی حکومت کیخلاف سازشیں کوئی نئی بات نہیں۔ صدر پر تنقید کرنے والے پہلے ان کے برابر قربانیاں تو دیں۔ دوسری طرف وزیر اطلاعات سندھ شازیہ مری کاکہنا ہے کہ کوئی ادارہ ملک اور آئین سے بالاتر نہیں۔ اداروں کو قوائد اور ضوابط کی روشنی میں کام کرنا چاہئے۔