29 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 14:41
گاجر کھائیں ، وزن گھٹائیں
اے آر وائی - بڑھتے وزن سے پریشان لوگوں کے لئے اچھی خبر یہ ہے کہ سردی کے موسم میں گاجروں کا استعمال وزن کم کرنے کا ایک آسان اور سستا نسخہ ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ گاجر کی حیرت انگیز خصوصیات انسانی جسم کے لئے فائدہ مند ہیں۔ گاجرمیں موجود فائبر کی بڑی مقدار وزن کم کرنے میں مددکرتی ہے۔ گاجر نہ صرف جلد، بالوں ، ہڈیوں ، ناخن اور آنکھوں کے لئے فائدہ مند ہے بلکہ گاجر کا باقاعدگی سے استعمال دل کی بیماریوں اورکینسر کے خطرات کو بھی کم کرتا ہے۔