تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 15:33

قومی اسمبلی، ایم کیوایم نے نئےصوبوں کیلئے قرارداد جمع کرادی

اے آر وائی - متحدہ قومی موومنٹ نے قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں نئے صوبوں کے قیام کے حوالے سے قرارداد جمع کرادی۔



ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کے ارکان اسمبلی کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ چھ اضلاع پر مشتمل ہزارہ صوبہ بنایا جائے۔ جبکہ سرائیکی صوبے کیلیے ریفرنڈم کرایا جائے۔



قرارداد میں کہا گیاکہ عوامی خواہشات کے مطابق چھوٹے صوبے بنائے جائیں۔ قرار داد میں مطالبہ کیا گیاکہ یہ قرارداد فوری طورپرایوان میں لائی جائے اور نئے صوبوں کے قیام کیلیے عملی اقدامات کیے جائیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.