29 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 18:24
ڈاکٹر باقر شاہ کے قتل کیخلاف پی ایم اے کا تین روزہ سوگ
اے آر وائی - پولیس سرجن ڈاکٹر باقر شاہ کے قتل کا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کروادیا گیا جبکہ پی ایم اے بلوچستان نے واقعہ کے خلاف تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے
ڈاکٹر باقر شاہ کے قتل کا مقدمہ سریاب تھانے میں مقتول سرجن کے دوست عبدالحمید کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف درج کرایاگیا ہے ،واقعے کے خلاف پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن بلوچستان اور بلوچ ڈاکٹرز فورم نے تین روزہ سوگ کے ساتھ تمام اسپتالوں میں او پی ڈیز بند رکھنے کا اعلان کیا ہے ۔