تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
30 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 7:33

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا

اے آر وائی - آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ تاہم گلگت بلتستان ، کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں مطلع آبراآلود رہیے گا۔



محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے میدانی علاقوں میں آ ئندہ چند روز میں صبح کے وقت دھند کی شدت برقرار رہیے گی ۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔



محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک میں کم سے کم درجہ حرارت اسکردو میں منفی دس ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔ پارہ چنار میں منفی صفر نو،قلات ، استور اور ہنزہ میں منفی صفر آٹھ،کالام میں منفی صفر سات،گوپس اور کوئٹہ میں منفی صفر چھ،جبکہ گلگت میں منفی صفر پانچ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.