تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
30 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 10:19

قومی سلامتی کمیٹی میں حقانی، شجاع پاشا اورمنصوراعجازکی طلبی

اے آر وائی - قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی نے میمو کے معاملے پر حسین حقانی ، ڈی جی آئی ایس آئی اور منصور اعجاز کوطلب کر نے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اجلاس کے بعد کمیٹی کے سر براہ میاں رضا ربانی نے میڈیا کو بتایا کہ حسین حقانی ، ڈی جی آئی ایس آئی اور منصور اعجاز کو دس جنوری تک کسی بھی روز طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔



انھوں نے مزید بتایا کہ نیٹو معاملے پر سفارشات کومنگل کے روز منعقدہ اجلاس میں حتمی شکل دی جائے گی۔ اجلاس میں وزارت خارجہ ، خزانہ اور وزارت دفاع کو بھی بلا یا جائے گا۔ ان کا کہناتھاکہ سفارشات کی تیاری کےبعد وزیر اعظم جب چاہیں پارلیمنٹ کا اجلاس بلائیں۔ ایک سوال پر میاں رضا ربانی کا کہناتھاکہ منصور اعجاز کو سفارتی طریقے سے کمیٹی میں طلب کیا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.