تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
30 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 10:24

قومی سلامتی صرف فوج کا معاملہ نہیں ،جنرل خالد شمیم وائین

اے آر وائی - چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل خالد شمیم وائین نے کہا ہے کہ قومی سلامتی محض فوج کامعاملہ نہیں، نہ ہی یہ مخصوص افرادکی ذمہ داری ہے ۔ نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد میں نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ کے شرکا سے خطاب میں انہوں نے زور دیا کہ موثر انداز میں قومی سلامتی کے امور نمٹانےکیلئے نیشنل پاور کے تمام عناصر کی شمولیت لازمی ہے۔



انہوں نے کورس کی تکمیل پر شرکا کو مبارکباد دی اور توقع ظاہر کی کہ اس کورس سے نیشنل سکیورٹی کے حوالے سے اچھی انتظامیہ اور بہتر فیصلہ سازی میں مدد ملے گی ،اس سے پہلے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی آمد پر یونیورسٹی کے صدر لیفٹننٹ جنرل آغا محمد عمر فاروق نے ان کا استقبال کیا ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.