تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
30 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 13:19

آج عدالتی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، عاصمہ جہانگیر

اے آر وائی - سپریم کورٹ نے میمو سے متعلق دائر تمام درخواستیں قابل سماعت قرار دے دی ہیں حسین حقانی کی وکیل عاصمہ جہانگیر نے فیصلے پر تنقید کی۔ سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ آج عدالتی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے۔



عاصمہ جہانگیرکا کہنا تھا کہ میمو کیس کے حوالے سے سپریم کورٹ کا جوبھی فیصلہ آئے گا وہ سر آنکھوں پر اسے قبول کریں گے۔ لیکن فیصلے سے اختلاف کرنا ان کا اورعوام کا حق ہے۔



ان کا کہنا تھا کہ یکم دسمبر کے عبوری فیصلے کے بعد عدلیہ کے رویے میں فرق دیکھنے میں آیا ہے۔ ملک میں جمہوریت اس وقت تک آگے نہیں چل سکتی جب تک قوم کا ذہن نیشنل سیکیورٹی سے پبلک سیکیورٹی پر نہیں آئے گا۔ عاصمہ جہانگیر نے کہا اگر توہین عدالت کا مقدمہ بنتا ہے تو وہ جیل جانے کیلئے تیارہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.