30 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 13:33
میموکیس ملوث افراد کے نام سامنے لائے جائیں،اسحاق ڈار
اے آر وائی - سپریم کورٹ میں زیر سماعت میمو معاملے کے درخواست گذار سینیٹر اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ میمو قابل سماعت ہے اور اس سے قو م کے بنیادی حقوق متا ثر ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میمو میں ملوث افرادکے نام قوم کے سامنے لائے جائیں۔ وہ سپریم کورٹ کے باہر میڈ یا سے گفتگو کر رہے تھے۔
مسلم لیگ نوا زکے رہنما اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ نواز لیگ نے عوام کے مسائل سے منہ نہیں موڑ اس وقت سب سے بڑا مسئلہ قومی سلامتی کا ہے۔ میمو کی سازش کو بے نقاب کر نے کیلئے عدلیہ سے رجو ع کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عدالیہ اور پالیمانی کمیٹی کے فورمز پر میمو معاملے کی تحقیقات ہو سکتی ہیں لیکن پارلیمانی کمیٹیوں کا دائرہ کار محدود ہے۔
ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا میمو گیٹ معاملے پر عدلیہ کے فیصلے کو قبول کیا جائے گا۔ اسحاق ڈار کا کہن اتھا کہ درخواستوں میں کسی پر الزام عائد نہیں کیا صرف معاملے کی آزاد انہ تحقیقات کی استدعا کی ہے۔