تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
30 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 13:42

جنوبی وزیرستان: سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، متعدد جنگجو ہلاک

اے آر وائی - جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کیخلاف کامیاب آپریشن کیا جس میں متعدد جنگجو ہلاک ہوگئے۔



آئی ایس پی آر کے ترجمان کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان میں غیرملکی دہشتگردوں کے ٹھکانوں کی اطلاعات ملنے پر آپریشن کیا اور اس میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے علاقہ دہشت گردوں سے صاف کرالیا۔



ترجمان کے مطابق آپریشن میں دہشتگردوں کو بھاری نقصان پہنچا ہے۔ آئی ایس پی آر کے ترجمان کے مطابق آپریشن کے دوران دہشتگردوں سے بھاری مقدار میں گولہ و بارود بھی برآمد کیا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.