30 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 13:51
نوازشریف نے پارلیمنٹ کی بالا دستی کی نفی کی ہے، بابر اعوان
اے آر وائی - پاپلز پارٹی کے رہنما بابر اعوان نے کہا ہے کہ میمو حقیقت پر مبنی نہیں ہے اور نواز شریف نے میمو کےخلاف پٹیشن دائر کرکے پارلیمنٹ کی بالادستی کی نفی کی ہے۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بابر اعوان کا کہنا تھا میمو لکھنے کی ذمہ داری منصور اعجاز نے تسلیم کی ہے مگر اس میں حسین حقانی کو بلاوجہ ملوث کیا جا رہا ہے ۔ انھوں نے کہا کہ حکومت کا اس معاملے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔بابر اعوان کا کہنا تھا کہ حسین حقانی کسی کے ڈر سے ملک چھوڑ کر جانے والوں میں سے نہیں ہیں۔