تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
30 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 14:33

پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی دھاندلی پرنااہل قرار

اے آر وائی - الیکشن ٹریبونل بلوچستان نے سردار یار محمد رند کی پٹیشن منظور کرتے ہوئے این اے ٹو سکسٹی سیون بولان جھل مگسی کے انتخابی نتائج کالعدم قرار دیکر دوبارہ انتخابات کا حکم دیاہے۔



این اے ٹو سکسٹی سیون بولان جھل مگسی کی نشست پر ق لیگ کے امیدوار سردار یار محمد رند نے مخالف امیدوارمیرہمایوں کرد پر دھاندلی کے الزامات عائد کرتے ہوئے الیکشن ٹریبونل میں پٹیشن دائر کی تھی۔ واضح رہے کہ کامیابی کے بعد میر ہمایوں عزیز کرد نے پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کی تھی اور وفاقی وزیر برائے خوراک کا قلمدان انکے پاس تھا کچھ عرصے قبل انہیں وزارت سے ہٹایا گیا تھا۔



متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.