30 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 14:51
کوئٹہ:دھماکےسے چھ جاں بحق،تئیس افراد زخمی
اے آر وائی - کوئٹہ میں ارباب کرم خان روڈ پر دھماکے سے چھ افراد جاں بحق اور تئیس زخمی ہو گئے جس میں کچھ کی حالت تشویشناک ہے۔ پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں ہیں اور متاثرہ افراد کو اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔
پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور کسی کو آگے جانے کی اجازت نہیں دی جا رہی جس کے باعث تفصیلات کے بارے میں حتمی علم نہیں ہو سکا ہے۔ دھماکے کے بعد شہر کے اسپتالوں میں ایمرجینسی نافذ کر دی گئی ہے جبکہ دھماکے سے متاثرہ علاقے میں آگ لگ گئی اور دھوئیں کےبادل دور سے نظرآ رہے ہیں۔ ابھی تک دھماکے کی نوعیت کے بارے میں علم نہیں ہو سکا ہے۔
دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی ہے دھماکے کی شدت کی وجہ سے دور دراز علاقوں میں گھروں کے دروازے اور کھڑکیاں تک بجنے لگیں جبکہ علاقے میں دھماکے کے بعد بجلی بھی چلی گئی ہے جس سے امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا ہے۔